فتح کی خوشی میں گھر کی خوشی برباد،محمد حفیظ اہلیہ کی سالگرہ بھول گئے۔۔۔پھر جوہوا۔۔۔۔خود ہی دیکھ لیں فتح کی خوشی میں حفیظ اہلیہ کی سالگرہ
شارجہ(قدرت روزنامہ)فتح کی خوشی میں حفیظ اہلیہ کی سالگرہ بھول گئے، پھر کس نے یاد دلائی؟قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نیوزی لینڈ سے زبردست فتح کی خوشی میں اہلیہ کی سالگرہ ہی بھول گئے۔محمد حفیظ نے جیت کے بعد گزشتہ شب ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے اہلیہ نازیہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ ویسے تو میں سالگرہ بھول گیا تھا لیکن ثانیہ مرزا کا شکریہ جنہوں نے بروقت کیک کا انتظام کیا۔قومی کرکٹر نے دو تصاویر بھی شیئر کیں،
ایک تصویر میں وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ موجود ہیں جب کہ دوسری تصویر میں ثانیہ مرزا ان کی اہلیہ نازیہ کے ساتھ کھڑی ہیں۔محمد حفیظ کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔واضح رہے کہ محمد حفیظ اور نازیہ حفیظ 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے تین بچے ہیں۔
Happy birthday to my wife @naziahafeez8 i forgot but thanks to rescue angel @MirzaSania to arrange birthday cake on time. pic.twitter.com/jDSCLtyV8l
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 26, 2021