سکیورٹی کا مسئلہ حل ہوا۔۔ اب آرام ہوا۔۔نیوزی لینڈ کے شائقین کی اردو میں ٹیم پر تنقید۔ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔۔
شارجہ(قدرت روزنامہ)سکیورٹی کو جواز بناکر دورہ پاکستان منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی ہار کے سوشل میڈیا پر کل سے کافی چرچے ہیں۔گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں بھی سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگائے گئے۔
اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں نیوزی لینڈ کے شائقین اردو زبان میں بولتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں پاکستانی شہری کہتا ہے کہ سکیورٹی کا مسئلہ حل ہوا جس پر پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے شائقین ہم آواز ہوکر کہہ رہے ہیں کہ ہوا۔ اب آرام ہوا، اس پر نیوزی لینڈ کے حمایتی کہہ رہے ہیں کہ ہوا۔ وائرل ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram