آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب ،3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب میں 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔ جن کو 3 کروڑ سے زیادہ کا قرضہ چاہیے وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔ اپنا کاروبار کرنا اس پہلے اتنا آسان نہیں تھا، آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولتیں فراہم کریں گے، مضبوط معیشت کے ثمرات اب عوام تک پہنچ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، نواز شریف کی حکومت میں معیشت بہتر ہوئی تھی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا تھا۔ہ 2018ء کے بعد معیشت کو تباہی سے دوچار کیا گیا، معیشت دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، سٹاک ایکسچینج بہتر ہو گئی ہے۔