تحریک انصاف کے تحریری مطالبے کے بعد اب حکومت کیا کرے گی۔۔۔؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے تحریری مطالبے کے بعد اب حکومت کیا کرے گی۔۔۔؟ حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے بتا دیا ۔
پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے۔ تحریری مطالبات تمام اتحادی اپنے پارٹی سربراہ کے سامنے پیش کریں گے، حکومت کی جانب سے بھی تحریک انصاف کو تحریری جواب دیا جائے گا۔31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے بھی جایا جا سکتا ہے۔

“جنگ ” کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ 31 جنوری سے قبل تحریک انصاف کو حکومتی کمیٹی جواب دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *