پاک فوج کا افغان بارڈر پر دہشتگردوں سے مقابلہ، 2 جوان شہید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کا افغان بارڈر پر دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا جس کے دوران 2 جوان شہید ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع کرم میں افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر پر باڑ پار کرنے کی کوشش کی ، فوجی دستوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنائی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائیک اسد اور سپاہی آصف شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے اپنے خلاف استعمال کی سخت مذمت کرتا ہے ، دہشت گردی کے خلاف ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Recent Posts

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔…

1 min ago

انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت…

6 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے…

16 mins ago

سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران نے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ…

16 mins ago

اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اور ملکی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر…

21 mins ago

سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ…

24 mins ago