پاک فوج کا افغان بارڈر پر دہشتگردوں سے مقابلہ، 2 جوان شہید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کا افغان بارڈر پر دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا جس کے دوران 2 جوان شہید ہو گئے ہیں . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع کرم میں افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر پر باڑ پار کرنے کی کوشش کی ، فوجی دستوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنائی .

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائیک اسد اور سپاہی آصف شہید ہو گئے . پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے اپنے خلاف استعمال کی سخت مذمت کرتا ہے ، دہشت گردی کے خلاف ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں