ڈیل چاہیے نہ ڈھیل ،مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو کیا ہو گا ۔۔؟ عمر ایوب نے الٹی میٹم دیدیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) ڈیل چاہیے نہ ڈھیل ۔۔۔مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو کیا ہو گا ۔۔؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے الٹی میٹم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج” اوو” سے آگے جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ” اوو” احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔انہوں نے ہاتھ میں پکڑی فائل دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں۔

“جنگ ” کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی بھی مطالبہ ہے، ہمارے تمام اراکین کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق کی جائے۔ ایگزیکٹیو آرڈر سے یہ معاملات حل ہو نہیں سکتے، امپائر صحیح ہونا چاہیے، حکومت کمیشن بنائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *