پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوال کچھ نہیں، رانا ثنا
چارٹر آف ڈیمانڈ دیا، چارٹر آف ڈیمانڈ ہمیں دینے سے پہلے میڈیا کو جاری کیا گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوال کچھ نہیں۔
وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، آج تحریک انصاف نے چارٹر آف ڈیمانڈ دیا، چارٹر آف ڈیمانڈ ہمیں دینے سے پہلے میڈیا کو جاری کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ میری رائے ہے اس کا جواب کمیٹی دے گی، وزیراعظم نے تمام اتحادیوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی ایک موثر جواب تیار کرے گی، ہم جو جواب پیش کریں گے وہ حتمی جواب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پہلے دو بنیادی مطالبات تھے ، جو اس میں شامل نہیں، ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائےاس مطالبے سے وہ دستبردار ہوگئے ہیں، دوسرا مطالبہ تھا کہ تمام مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں، انہوں نے کسی ورکر کا نام یا ایف آئی آر کا نمبر نہیں دیا۔