“بھائی، آپ نے حوصلہ دکھایا، ابا کو فخر ہوگا” حملے کے بعد سیف کی بہن صبا نے بیان جاری کردیا
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد ان کی بہن اور مشہور جیولری ڈیزائنر صبا پٹودی نے ایک جذباتی بیان جاری کیا ہے۔
شصبا علی خان نے اس افسوسناک واقعے پر انسٹاگرام پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا “میں اس واقعے سے صدمے میں ہوں، لیکن بھائی جان، آپ نے جس طرح خاندان کا تحفظ کیا، اس پر فخر ہے۔ آپ کا حوصلہ اور عزم ابا کو بہت فخر دلائے گا۔ میں ہمیشہ آپ کے لیے دعاگو ہوں۔ جلد صحتیاب ہوں۔ آپ کو یاد کر رہی ہوں۔” اپنی پوسٹ میں صبا نے سیف کے ساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔
خیال رہے کہ سیف علی خان پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران ان کے گھر پر حملہ ہوا جس میں انہیں چاقو کے چھ زخم آئے۔ پولیس نے حملہ آور کے خلاف “مسلح ڈکیتی اور جان لیوا حملے” کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تحقیقات کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔سیف علی خان اس وقت لیلاوتی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔