کامران اکمل نے صائم ایوب اور فخر زمان کی جوڑی کو دنیا ئے کرکٹ کے لیے خطرناک قرار دے دیا
کراچی(قدرت روزنامہ)سابق کرکٹر اور سیلیکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ اگر صائم ایوب اور فخر زمان کی جوڑی بنتی ہے تو دنیا کی خطرناک جوڑی ہوگی۔نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اور سیلیکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو واپس آنے سے کوئی نہیں روک سکتا وہ ایک ٹوئٹ کی وجہ سے پھنس گیا ہے ، پتہ نہیں فخر کے کونسے سے مرشد ہیں جنھوں نے اسے یہ مشورہ دیا، سنٹرل کنٹریکٹ کھلاڑی پی سی بی کے خلاف نہیں بول سکتا ، فخر زمان کا دوسری ٹیموں پر پریشر ہوتا ہے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کی انجری ہمارے لئے نقصان دہ ہے ، وہ بڑے ٹائم کے بعد فارم میں آیا اور پھر دنیا کا دل جیت لیا ، ان سے پہلے پرفارمنس نہیں ہو رہی تھی ، وہ اگر فٹ نہیں ہوتا تو دوسرے لڑکوں کو تیار کرنا ہوگا ، اگر صائم اور فخر کی جوڑی بنتی ہے تو دنیا کی خطرناک جوڑی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امام الحق، عبداللہ شفیق اور طیب طاہر کو تیار کرنا ہوگا ، پاکستان کے لئے سوچنا ہوگا ذاتی تشہیر کے لئے نہیں ، میرا اور تیرا والا نظام ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کو کھیلانے میں جلدی نہ کریں اور کا کیرئیر لمبا ہے ، ان کو ایک دم پچاس اوور کے میچ میں نہیں ڈالا جا سکتا، ان کی انجری لمبی ہو گئی تو پاکستان کرکٹ کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔