لیپ ٹاپ سکیم لانچ ، پنجاب بھر میں کتنے طلباء میں تقسیم کیے جائیں گے؟ اہم تفصیلات جانیے
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباء کے لیے لیپ ٹاپ سکیم لانچ کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے لیپ ٹاپ کے جدید ترین ماڈل کی رونمائی بھی کی۔ پنجاب بھر میں سی ایم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 40 ہزار لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد ڈویژن میں سی ایم ہونہار سکالرشپ کا آغاز کیا اور طلبہ میں ہونہار سکالرشپ چیک بھی تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ کی جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس فیصل آباد آمد پر پنڈال خیر مقدمی نعروں سے گونج اٹھا۔وزیر اعلیٰ نے نشستوں پر جاکر ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔بچیوں نے وزیر اعلیٰ کو ”دی بیسٹ لیڈی مریم نواز” کا خطاب دیا۔
وزیر اعلیٰ طلباء کی درخواست پر سٹیج پر گئیں اور طلباء کیساتھ قومی ترانہ پڑھا۔فلیوٹ پر قومی ترانہ پیش کرنے پر سپیشل طالبہ اسوہ عزیز کو سراہا۔وزیر اعلیٰ نے تلاوت اور ہدیۂ نعت پیش کرنے پر عبداللہ رضا اور لائبہ سے اظہار شفقت کیا۔ ”یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے ” ملی نغمے نے ماحول کو جذباتی کر دیا۔وزیر اعلیٰ بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں، ایک طالبہ کی درخواست پر اس سے ملنے نشست پر پہنچ گئیں اور پورٹریٹ وصول کیا۔وزیر اعلیٰ کو طالبات نے محترمہ کلثوم نواز کا پورٹریٹ پیش کیا۔وزیر اعلیٰ کو محمد نواز شریف کے پورٹریٹ اور ہونہار سلوگن سے مزین دوپٹہ بھی پیش کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے دوپٹہ سٹیج پر شرکا ءکو بھی دکھایا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر طلباہ کو پہلی مرتبہ لیڈی پولیس کا گارڈ آف آنر پیش کیا،لیڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی۔تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ طلباء کے درمیان گھر گئیں، نے طلباء کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔وزیر اعلیٰ نے ہونہار سکالر شپ پر تقریر کرنے والے طالب علم کو اپنی نشست پر بیٹھا دیا۔
فیصل آباد ڈویژن کے 4,690 طلباء میں 20 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار روپے کے سکالرشپس تقسیم کیے جائیں گے۔فیصل آباد ڈویژن کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے 3,211 طلباء کو 17 کروڑ 62 لاکھ 71 ہزار روپے کے ہونہار سکالرشپ ملیں گے۔فیصل آباد ڈویژن کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے 101 طلباء کو 28 لاکھ 90 ہزار روپے ہونہار سکالرشپس دیئے جائیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کے پبلک سیکٹر کالجز کے 1,378 طلباء کو 2 کروڑ 20 لاکھ 33 ہزار روپے ہونہار سکالرشپ دیئے جائیں گے۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف جھنگ، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء کو ہونہار سکالرشپ فراہم کیا جائے گا۔ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف ایگریکلچر، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد بھی شامل ہیں۔