جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، ’اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی۔
رپورٹس کے مطابق جواد احمد کی اہلیہ نے میٹر کا فیز ڈیڈ کر رکھا تھا، لیسکو ٹیم کی چیکنگ کے دوران گلوکار جواد احمد کالے ڈالے پر پہنچ گئے، میٹر ریڈرز کو زودکوب کیا اور زبردستی میٹر چھین کر بھاگ گئے۔
واقعے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ احمد وڑائچ لکھتے ہیں کہ یہ بندہ سب کو اخلاقیات کے درس دیتا ہے اور اس کی اپنی اہلیہ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ہیں۔
صحافی مغیث علی لکھتے ہیں کہ ’سوچ رہا ہوں اس کی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘۔
محمد عمیر لکھتے ہیں کہ بجلی چوری کے بعد جواد احمد عملے کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آپ کو پتا نہیں ہے کہ آپ پنگا کس سے لے رہے ہیں۔
خولہ چوہدری جواد احمد کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری۔
جواد احمد پاکستان کا ایک جانا پہچانا نام ہے، انہوں نے جب اپنے میوزک کیریئر کا آغاز کیا تو ان کے گانے بہت کم وقت میں ملک بھر میں مقبول ہوئے۔
پاکستان کرکٹ کے لیے ان کا لکھا مقبول گیت ’تم جیتو یا ہارو‘ آج بھی بے حد مقبول ہے۔ ان کے مشہور گانوں میں ’بن تیرے‘، ’دوستی‘، ’یہی تو اپنا ہے پن‘، ’ہمیں تم سے پیار ہے‘، ’اللہ میرے دل کے اندر‘ وغیرہ شامل ہیں۔
طویل عرصے تک گلوکاری کے بعد جواد احمد نے سیاست میں قدم رکھا اور اپنی ہی سیاسی جماعت ’برابری پارٹی پاکستان‘ کی بنیاد رکھی۔