ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر، پاکستان میں لانچ ہونے والی یہ گاڑی کتنے کی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موریس گیراج (ایم جی) پاکستان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان میں پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں بھی ہیں جو خاصی اچھی مائیلج دیتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں میں سے کچھ ایک چارج میں 500 کلومیٹر سے بھی زیادہ چلتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق پیٹرول کی کھپت کے لحاظ اسے ان گاڑیوں میں ایسی بھی ہیں جو محض ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر تک بھی چلتی ہیں۔
ایم جی ایچ ایس کی نئی قیمتیں
ایم جی ایچ ایس ایکسائٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 68 لاکھ 49 ہزار ہے جو ودہولڈنگ ٹیکس اور انشورنس کی ادائیگی سمیت گاڑی کی کل قیمت 70 لاکھ 16 ہزار 480 روپے بنتی ہے۔
ایچ ایس ایسنس کی قیمت 78 لاکھ 83 ہزار 480 روپے جبکہ ایچ ایس 2.0 ٹی اے ڈبلیو ڈی کی قمیت 92 لاکھ 69 ہزار 480 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایم جی الیکٹرک وہیکلز
ایم جی موٹرز پاکستان نے حال ہی میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی لانچ کی ہے جسے صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ اس کی کل قیمت 97 لاکھ 19 ہزار 480 روپے ہے۔
ای وی ایکسائٹ
الیکٹرک وہیکل ایم جی 4 ای وی ایکسائٹ ایک چارج میں 405 کلومیٹر چلتی ہے۔ اس کی قیمت 98 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہے۔
ایم جی 4 ای وی ایسنس ایک چارج میں 505 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے اور اس کی قیمت ایک کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہے۔
ایم جی زیڈ ایس ایم سی ای ایسنس کی کل قیمت بھی ایک کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہے تاہم یہ ایک چارج میں 360 کلومیٹر چلتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *