ضلعی انتظامیہ نے پرانہ لکپاس روڈ چھوٹی گاڑیوں کیلئے دوبارہ بحال کردیا


دشت(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنرمستونگ کیپٹن ریٹائرڈ میربازخان مری کی خصوصی ہدایات پر 64ونگ کرنل وقاص احمد ۔اسسٹنٹ کمشنرمستونگ اکرم حریفال ۔ایس ایچ او لیویز تھانہ دشت اخترمحمدبنگلزئی ایس ایچ او درینگڑھ عبدالمالک کرد نے یونین کونسل دشت سپیزنڈ میرمحمداسحاق جتک کی کاوشوں سے مسافروں کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دشت لکپاس کے پرانہ مستونگ روڈ کو کھول کر چھوٹی گاڑیوں راستہ بحال کردیا گیا اس موقع پر چیئیرمین دشت میرمحمداسحاق جتک نے ڈی سی مستونگ ۔ 64ونگ کے کرنل وقاص احمد سمیت تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اس احسن اقدام کو سرہاتے ہیں انہوں نے لکپاس سرونگ پر ٹریفک جام ہونے کی سبب مسافروں کو شدید مشکلات درپیش تھے انہوں کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پرانہ مستونگ روڈ کو کھول کر لوگوں مشکلات میں آسانی پیدا کردی اب لوگ آسانی سے سفرکرسکتے ہیں اور انہوں نے مزید کہا انتظامیہ ہروقت لوگوں کے پریشانی کو دورکرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کی ہیں ۔ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *