روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

روپیہ 2 پیسے کی بہتری سے 278.65 روپے پر آگیا


کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ 21 پیسے کے اضافے سے 278.65 روپے پر جاپہنچا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جمعرات کو روپیہ 278.86 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب عالمی سطح پر جاپانی ین ایک ماہ سے زیادہ عرصے میں اپنی سب سے مضبوط ہفتہ وار کارکردگی کے قریب ہے، رواں ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے ین کی قدر میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا جو نومبر کے آخر کے بعد سے اس کی سب سے مضبوط ہفتہ وار کارکردگی ہے۔ جمعہ کو ڈالر کی قیمت 155.34 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یورو 1.03035 ڈالر پر مستحکم رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی تبدیلی کے ساتھ 1.22355 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالر انڈیکس 108.94 پرپہنچ گیا جو ہفتے کے آغاز میں دو سال سے زائد کی بلند ترین سطح سے کچھ نیچے آ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *