گوہر رشید نے ویڈیو پیغام کے زریعے شادی کی خبروں کی حقیقت بتادی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکستانی اداکار گوہر رشید، جو اپنی شاندار اداکاری اور منفرد کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں، حالیہ دنوں میں ہیش ٹیگ #میرےیارکی شادی کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
چند روز قبل گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے، جس کے بعد قیاس آرائیاں مزید تیز ہوگئیں ہیں
ایک ویڈیو بیان میں گوہر رشید نے ان خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جلد ہی شادی سے متعلق خبر کا انکشاف کروں گا۔ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کون شادی کر رہا ہے، اورمیں یقین دلاتا ہوں کہ یہ کسی تشہیری حکمت عملی کا حصہ نہیں بلکہ ایک حقیقی اور اہم معاملہ ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر اس ہیش ٹیگ کے حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے ڈرامہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ وہ اس معاملے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ تاہم، کئی مداح پر امید ہیں کہ گوہر رشید واقعی شادی کرنے جا رہے ہیں۔
مداحوں کو اب اس خبر کے مکمل انکشاف کا بے صبری سے انتظار ہے۔