پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ کی نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر لیک
لاہور (قدرت روزنامہ)انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ حال ہی میں ایک ایسی پریشان کن صورتحال کا شکار ہو چکی ہیں جہاں ان کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ ان مشہور شخصیات کی ایک کڑی ہے جن میں مناہل ملک اور امشا رحمان کے علاوہ کئی خواتین ٹک ٹاکرز شامل ہیں۔
ابھی تک اس لیک کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن یہ معاملہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور آن لائن سیکورٹی کے بارے میں تشویش پیدا کر رہا ہے۔
مس واؤ جو اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ پوسٹ کیے جانے والے مواد کی وجہ سے مشہور ہیں، اب ایک ذاتی بحران کا سامنا کر رہی ہیں۔ یہ صورتحال اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ سوشل میڈیا کی مقبولیت کتنی جلدی ایک ڈراؤنے خواب میں بدل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سال 2024 میں پاکستان کی کئی مشہور خواتین ٹک ٹاکرز کے ویڈیوز لیک ہونے کے واقعات پیش آئے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر تنازعات اور تشویش پیدا کی۔
سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی لیک ویڈیوز کی وجہ سے جہاں ان خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں مناہل ملک نے دعویٰ کیا کہ ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جس سے ان شبہات کو تقویت ملی کہ شائد شہرت کی خاطر بعض خواتین نے خود اپنی نازیبا ویڈیوز لیک کروائی ہیں۔