سیف علی خان پر حملہ ، روینہ ٹنڈن برہم، نشاندہی کردی
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد اداکارہ روینہ ٹنڈن کا موقف بھی آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد روینہ ٹنڈن نے سیف علی خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے ردِعمل میں روینہ ٹنڈن نے لکھا ہے کہ محفوظ رہائشی علاقے میں مشہور شخصیات اور آسان ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی آ گئی ہے۔
اداکارہ نے لکھا ہے کہ ممبئی کا علاقہ باندرہ حادثات، مافیا، تجاوزات، قبضہ مافیا، جرائم پیشہ عناصر اور لوٹ مار کرنے والوں کا گڑھ بن چکا ہے جہاں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔روینہ ٹنڈن نے سیف علی خان کے لیے اپنے پیغام میں جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔