رشتہ داروں اور دوستوں کیلیے یواےای کا ویزا
متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے رہائشی آن لائن سروس کے ذریعے دوستوں اور رشتہ داروں کو 90 دن کے لیے مدعو کر سکتے ہیں۔
فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ دوستوں اور رشتہ داروں کے ویزا سروس کے ذریعے پیش کردہ فوائد سے فائدہ اٹھائیں۔
یہ سروس اتھارٹی کی ویب سائٹ اور اسمارٹ ایپلیکیشن کے ذریعے دستیاب ہیں۔
اتھارٹی فرینڈ یا ریلیٹیو ویزا کے تحت 30 سے 90 دن تک قیام کے دورانیے کے ساتھ ایک یا ایک سے زیادہ وزٹ یعنی (ملٹی پل) کی اجازت دے سکتی ہے۔ ویزا 60 دنوں تک داخلے کے لیے کارآمد رہتا ہے اور قیام کے دوران توسیع کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔
درخواست گزار اتھارٹی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر اپنی ڈیجیٹل شناخت کے ساتھ لاگ اِن کرکے، مطلوبہ ویزا کی قسم اور مدت کا انتخاب کر سکتا ہے اور اپنی تفصیلات کی درستگی کی تصدیق کے بعد اپنی درخواست جمع کر کے آسانی سے سروس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ویزا کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے، درخواست دہندگان کے پاس چھ ماہ سے زیادہ کا درست پاسپورٹ، سفری ٹکٹ، درست ہیلتھ انشورنس، اور ویزا ہولڈر کا متحدہ عرب امارات کے شہری کا دوست یا رشتہ دار یا فرسٹ یا سیکنڈ ڈگری کا غیر ملکی رہائشی ہونا ضروری ہے۔
مزید برآں، غیر ملکی باشندے کو اتھارٹی کی طرف سے درجہ بندی کے مطابق پہلے یا دوسرے درجے کی نوکری کرنی چاہیے۔
یہ اقدام افراد کو دوستوں اور رشتہ داروں کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے اور ملک میں رہنے اور سرمایہ کاری کے فوائد سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دیتا ہے۔واضح رہے کہ یہ معلومات خلیجی میڈیا سے لی گئی ہیں۔