اٹلی کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے کم از کم بینک اسٹیٹمنٹ کتنا ہونا چاہیے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اٹلی کو یورپ میں اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی میں اہم مقام حاصل ہے اور طلبا کی خواہش ہوتی ہے کہ ان یونیورسٹیز میں داخلہ لے کر تعلیم حاصل کی جائے۔
قواعد کے مطابق پاکستانی شہریوں سمیت دیگر ممالک کے طلبا کو اپنے ملک میں مقیم اطالوی قونصل خانے میں اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دینا ہوگی۔
داخلہ ویزا درخواست فارم۔
حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر۔
پاسپورٹ ویزا کے بعد کم از کم تین ماہ تک کارآمد ہونا چاہیے۔
یونیورسٹی کے کورس میں اندراج یا پری انرولمنٹ۔
اٹلی میں رہائش کا ثبوت۔
اٹلی میں قیام کے لیے ثبوت فنڈز۔
میڈیکل انشورنس
وطن واپسی کے لیے درکار مالی ذرائع کی دستیابی کا ثبوت۔
پروگرام کی زبان کے مطابق اطالوی یا انگریزی کے مناسب علم کا ثبوت۔
اٹلی کے اسٹڈی ویزا کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ
درخواست دہندہ کے پاس مطالعہ کی مدت کے دوران اٹلی میں قیام کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ میں رقم بھی موجود ہونی چاہیے۔
بینک اسٹیٹمنٹ کے ذریعے یہ بات ثابت کی جا سکتی ہے طالب علم اٹلی میں قیام کے اخراجات برداشت کر سکتا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کو تعلیمی سال کے لیے کم از کم 467.65 یورو فی ماہ جبکہ مجموعی طور پر 6079.45 یورو فی سال ہونا ضروری ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ نے دو سالہ کورس کا انتخاب کیا ہے، تو آپ کو بینک اکاؤنٹ میں 12158 یورو رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
واضح رہے کہ 17 جنوری تک ایک یورو 287 روپے 75 پیسے کے برابر ہے۔