لوئرکرم میں دہشگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
آپریشن متاثرین کے لئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری
کرم(قدرت روزنامہ)لوئرکرم میں دہشگردوں کےخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا،ڈپٹی کمشنر کرم نےآپریشن متاثرین کے لئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کےمطابق ٹی ڈی پیزکیمپ قائم کرنےکیلئےصوبائی ریلیف کوخط بھیج دیا گیا ہے،متاثرین کیلئےٹل ڈگری کالج ٹیکنیکل کالج،ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں کیمپس قائم کئے جائیں۔دوران آپریشن آبادی کےتحفظ کے لئے کیمپ قائم کئےجارہے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز بگن ضلع کرم میں کانوائی پرحملے کے دوران پکڑے گئےڈرائیوروں سمیت چھ افرادکو قتل کردیا گیا تھا،واقعے میں مارے جانیوالے افراد کی تعداد چودہ ہو گئی۔
پولیس کے مطابق حملےمیں دو سیکیورٹی اہلکار اورجوابی کاروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئےحملے کے دوران متعدد افراد اغوا کئے گئے تھے،ہاتھ باندھے تشدد کے بعد فائرنگ سےقتل شدہ لاش اڑاولی کے علاقے سے برآمد ہو گئی ہیں۔۔ اشیائے خوردنوش و دیگر سامان لوٹا گیا اور بارہ ٹرک جلا دئیے گئے۔ متعدد افراد اور گاڑیاں تاحال لاپتہ ہیں۔
گرینڈ جرگہ ممبران پیر حیدر شاہ حاجی نورجف وصی سید میاں اور جرگہ ممبر لائق اورکزئی نے کہا ہے کہ جہاں اس واقعےسے امن کوششوں کو دھچکا لگا ہےوہاں بار بار امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باوجود حکومت کی حاموشی نے صورتحال کو اور پیچیدہ بنا دیا ہے اور بار بار امن معاہدے کی خلاف ورزی نہ صرف ہمارے بلکہ حکومت کیلئے بھی شرمندگی کا باعث ہے
ایک طرف راستوں کی بندش سے عوام کے مشکلات کیلئے وہ پریشان ہیں وہاں قیام امن کیلئے اقدامات بھی ناکافی ہیں امن معاہدے کے بعدبنکرزکی مسماری کا کام جاری تھا مگربگن کےواقعے نےامن کوششوں کو بُری طرح سبوتاژ کر دیا ہے۔