کم عمری میں زبح کیے جانے سے ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں جانوروں کو کم عمری میں ہی غیر قانوی طور پر زبح کیے جانے کی وجہ سے جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اینیمل ہسبنڈری کمشنز نے جانوروں کےغیرقانونی زبح کانوٹس لیا اور اور اس حوالے سے پنجاب اورسندھ کےچیف سیکریٹریزکوخط بھی لکھ دیا ہے۔
اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں ہدایت کی کہ 3 سال سےکم عمربیل اوربھینسوں کازبح روکاجائے اور بھینسوں اوربیل کوقابل استعمال عمر10 سال تک زبح نا کیا جائے۔
اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال سےکم عمربکری اوربھیڑوں کازبح بھی روکاجائے اور بکریوں اوربھیڑوں کوقابل استعمال عمر4 سال تک زبح نہ کیاجائے۔