آئین کی بالادستی چاہنے اور آئین کو نا ماننے والوں کے درمیان جنگ چھڑ چکی ہے،محمود اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی صدر وپشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ آئین کی بالادستی چاہنے والے اور آئین کو نا ماننے والوں کے درمیان جنگ چھڑ چکی ہے۔ ہم آئین کی بالادستی،پارلیمنٹ کی خودمختاری چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ ساتھویں صدی کے بادشاہ بن کر لوگوں کو سر بسجود ہونے کا کہتے ہے، ہمیں ہماری ماں نے سکھایا ہے کہ سر صرف خدا کے سامنے جکھنا چاہئے۔