سیف علی خان پر حملہ آور کا تعلق کس ملک سے ہے؟نام بھی سامنے آ گیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملہ آور کس ملک کا باشندہ ہے اور اس کا اصل کیا ہے، تمام تفصیلات سامنے آ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان پر حملے کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا، ملزم کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے،ممبئی پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی کیلئے اداکارسیف علی خان کے گھر داخل ہوا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت 30سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد کے نام سے ہوئی ہے،حملہ آور غیرقانونی طور پر بنگلہ دیش سے بھارت میں داخل ہوا تھا،ممبئی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور6ماہ پہلے ممبئی آیا، ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی میں کام کرتا تھا،ملزم نے وجے داس، جیجوئے داس، محمد الیاس وغیرہ جیسے متعدد ناموں کا استعمال کیا،پولیس کا مزید کہناتھا کہ سیف علی خان ہسپتال میں ہیں، دو سے تین دن میں دسچارج ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *