ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد شان مسعود کی گفتگو

(قدرت روزنامہ)کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شاہ مسعود کا کہنا ہے کہ ذاتی اچیومنٹس اتنی اہم نہیں ٹیم کا جیتنا ضروری ہے۔ ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلیں۔ ہم نے ہوم کنڈیشن پر وننگ مومینٹم برقرار رکھنا ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ مسعود نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم جیت گئے تو سب ٹھیک ہے، کافی چیزیں نوٹ کی ہیں اورانہیں مزید بہتر کرنے کے لئے اس پر کام کریں گے۔ ہمیں اپنی کمزوریاں پتہ ہیں،اپنے بیٹنگ یونٹ کو مواقع دینے ہوں گے۔شان مسعود نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھا پرفارم کرنا ہے تو ہوم کے سارے میچز جیتنا ہوں گے، اگلے 10 مہینے بعد ہماری اگلی ٹیسٹ سیریز ہے۔ ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی فاسٹ باولرز کا اُس طرح سے رول نہیں ہے، یہ ایک ٹیم گیم ہے اس میں ایک چیز بہتر کرنے کے لئے کچھ شعبوں کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ اگلے ٹیسٹ سائیکل میں فاسٹ باولرز کا رول زیادہ ہوگا۔شان مسعود کا کہنا تھا کہ 20 وکٹیں لیے بغیر آپ ٹیسٹ کرکٹ نہیں جیت سکتے، ضروری نہیں کہ ایک ہی باولر پر انحصار کیا جائے،ابرار احمد آیا اس نے اچھی پرفارمنس دی، ہم نے پچ کے حساب سے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے اور 20 وکٹیں لینی ہوں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی اگلے ٹیسٹ میچ کے لئے پلئینگ الیون کا نہیں سوچا، ابھی تو اس ٹیسٹ کے بھی دودن باقی ہیں، کاشف علی اور روحیل نذیر نے اچھی پرفارمنسز دی ہیں، ابھی ہمارا یہ خیال ہے کہ ٹیم کو ہوم کنڈیشن میں کیسے مضبوط کریں۔ ہم ابھی بہترین ٹیم پہلے کھلائیں گےاس کے بعد آہستہ جہاں ضرورت ہوگی وہاں کھلاڑی کھلائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *