وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پی ایم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عاصمہ ربانی فلپائن ، رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہوں گے، عبدالحمید بھٹہ جاپان، نجیب درانی گھانا میں پاکستان کے سفیر تعینات کئے گئے ہیں۔
اسی طرح زاہد حفیط چودھری انڈونیشیا ، معظم شاہ ساوتھ کوریا، ملک فاروق ساوتھ افریقہ، شہباز کھوکھر بیروت، عادل گیلانی مراکش ، طارق کریم اور اقصیٰ نواز بھی افریقی ممالک میں پاکستان کے سفرا تعینات کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سید حیدر شاہ نیدرلینڈ ، عامر شوکت مصر ، مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ میں نئے پاکستانی سفیر ہوں گے جبکہ زمان مہدی شکاگو، واجد ہاشمی ملبورن جبکہ تنویر بھٹی چینی شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہوں گے
دوسری جانب امتیاز گوندل مانچسٹر، شہریار اکبر چیک ری پبلک میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *