بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے جیولین تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ہر اس نعمت کے لیے شکرگزار ہیں جس نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو اس لمحے تک اکٹھا کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیمانی نے نئی دہلی میں پولیٹکل سائنس اور فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے امریکا سے اسپورٹس اور فٹنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *