حامد صاحب!آپ سینئر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں،آئینی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو تنبیہ کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں بانی پی ٹی آئی کی مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف درخواست پرجسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ پہلے بھی انتخابات میں دھاندلی کا ایشو اٹھا تھا، انکوائری کیلئے آرڈیننس لانا پڑا تھا،کارروائی کااختیار ہمارے پاس نہیں تھا اس لئے آرڈیننس بنانا پڑا، 184کے تحت دائرہ اختیار عدالت کانہیں ہے،وکیل حامد خان نے کہا یہ عدالت کی کمزوری ہے کہ اب تک سوموٹو نہیں لے سکی،عدالت نے کہا کہ حامد صاحب!آپ سینئر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں بانی پی ٹی آئی کی مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وکیل حامد خان نے کہا کہ آرٹیکل 184(3)میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں،عدالت نے کہاکہ آپ سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے تو متعلقہ فورم پر جانا چاہئے تھا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ فارم 45یا47میں فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہوگا، فارم کو جانچنے کیلئے پوری انکوائری کرنا ہوگی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ حامد صاحب!آپ آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آئیں،حامد خان نے کہا کہ میں اعتراضات در کرنے آیا تھا، آپ میرٹ پر بات کررہے ہیں،عدالت نے کہاکہ کیا خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک ساراالیکشن ہی غلط تھا؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہر حلقہ کی علیحدہ انکوائری ہوگی،ہر امیدوار اپنے حلقہ کے الزامات کا بتائے گا، پہلے بھی انتخابات میں دھاندلی کا ایشو اٹھا تھا، انکوائری کیلئے آرڈیننس لانا پڑا تھا،کارروائی کااختیار ہمارے پاس نہیں تھا اس لئے آرڈیننس بنانا پڑا، 184کے تحت دائرہ اختیار عدالت کانہیں ہے،وکیل حامد خان نے کہا یہ عدالت کی کمزوری ہے کہ اب تک سوموٹو نہیں لے سکی،عدالت نے کہا کہ حامد صاحب!آپ سینئر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ معاملہ پر ڈپٹی سپیکر نے بھی ایک کمیٹی بنائی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہمارااس کمیٹی سے کوئی سروکار نہیں،عدالت نے بانی کے وکیل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر تیاری کیلئے وقت دیدیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *