تیزہواؤں کیساتھ بارش و برفباری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور بعض مقامات پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری ، گلیات ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث فلڈنگ جبکہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ ناران، کاغان، چترال ، دیر، سوات اورکوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری کا امکان ہے۔موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند چھائی رہے گی۔