9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار
پی ٹی آئی کے مطالبات کا حقائق سے تعلق نہیں، مذاکراتی کمیٹی کو چوتھے دور میں تحریری جواب دیا جائے گا، حکومتی ذرائع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات پر جواب تیار کرتے ہوئے 9 مئی 2023 سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے 2 نکاتی مطالبات کا جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 9مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی مزاکراتی کمیٹی کا پی ٹی آئی کمیٹی کے لئے جواب تیارکرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو کورکمانڈر کے گھر حملہ ہوا، شہدا ء کی یادگاروں اور مجسموں کی بے حرمتی کی گئی، منظم منصوبہ بندی سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے تیار کردہ جواب میں کہا گیا کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، 9 مئی سے متعلق عدالتوں میں چالان پیش ہو چکے، 9 مئی کا کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے۔
اس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئئ مطالبات کا حقائق سے تعلق نہیں، پی ٹی آئئ مزاکرات کمیٹی کو چوتھے دور میں تحریری جواب دیا جائے گا۔