چینی موبائل کمپنی کا پاکستانیوں کیلئے بڑا تحفہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چینی موبائل کمپنی جانب سے ایک نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا گیا ہے جو کہ پاکستان میں فروحت کے لئے بھی پیش کردیا گیا ہے . انفیکنس ہاٹ 11 ایس کو پاکستان میں پیش کیا گیا ہے جو بنیادی طور پر گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے ہے .

اس فون کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب پاکستان میں اس کی آمد ہوئی ہے . اس فون میں 6.78 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے . فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور ایک اور کیمرا موجود ہے . کمپنی کے مطابق کیمرا سیٹ اپ میں آٹو فوکس، نائٹ موڈ اور آئی ٹریکنگ آٹو فوکس جیسے فیچرز موجود ہیں جبکہ پہلی بار اس سیریز کے کسی فون میں 240 فریم فی سیکنڈ سلوموشن ویڈیو کا فیچر بھی دیا گیا ہے . 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق 50 منٹ میں 50 فیصد بیٹری چارج ہوسکتی ہے . اس حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل چارج بیٹری اسٹینڈبائی پر 60 دن تک چل سکتی ہے جبکہ 142 گھنٹے مسلسل موسیقی پلے، 13 گھنٹے گیمنگ اور 51 گھنٹے تک کالز کی جاسکتی ہیں . خیال رہے کہ پاکستان میں انفینکس ہاٹ 11، 25 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا . . .

متعلقہ خبریں