پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں تھی کہ میرے خلاف باتیں کرے، شیر افضل مروت
میاں صاحبان کے درمیان ملاقات سے حکومت کی سنجیدگی کا اشارہ ملتا ہے، شیر افضل مروت
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں تھی کہ میرے خلاف باتیں کرے۔
پشاور میں ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے تعلق کی وجہ سے میں خاموش ہوں، اگر میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب تو میں دوں گا۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی طرف پوری قوم کی نظر ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتِ حال سے نکالنے کے لیے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحبان کے درمیان ملاقات سے حکومت کی سنجیدگی کا اشارہ ملتا ہے۔