30 اکتوبر تک آریان خان کو ضمانت نہ ملی تو پھر کیا ہوگا؟ حیران کن انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں ماہ گرفتار ہونے والے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پہلے ہی 4 بار مسترد ہوگئی ہے تاہم اس بار 30 اکتوبر کو بھی ان کی ضمانت کی درخواست مسرد کردی گئی تو شاہ رخ خان اور ان کی فیملی کے لئے حالات بہت خراب ہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد سے بھارت میں دیوالی کی سرکاری چھٹیاں شروع ہوجائیں گی اور ویک اینڈز کو ملا کر یہ تقریباً 15 دن کی چھٹیاں بنتی ہیں۔
اگر 30 اکتوبر تک آریان خان کو ضمانت نہ ملی یا ضمانت کی درخواست مسترد ہوئی تو شاہ رخ خان کو اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کرنے کے لیے دیوالی کی چھٹیاں ختم ہونے کا انتظار کرنا ہوگا اور آریان کو مزید ایام جیل میں گزارنے پڑیں گے۔
خیال رہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے اگلی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت کے حوالے سے سنوائی ہونی تھی۔