صدر مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی ٹیکس محتسب نے سالانہ رپورٹ 2024 ء پیش کر دی
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے محتسب کی سالانہ رپورٹ 2024 ء پیش کر دی
تفصیلات کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے صدر مملکت کو سال 2024 ء میں محتسب کی کارکردگی کےبارے میں بھی بتایا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں ریکارڈ 13،506 شکایات درج کی گیئں،درج شکایات میں سے گزشتہ سال 12،914 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 ء میں ٹیکس گزاروں کو ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 22.79 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا،گزشتہ سال وفاقی ٹیکس محتسب نے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات بھی بڑی تعداد میں حل کیں۔
واضح رہے کہ سال 2021 ء میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے چارج سنبھالتے وقت شکایات کی تعداد صرف 2،816 تھی۔