’ندا یاسر کا مارننگ شو کرنا پسند نہیں تھا‘، یاسر نواز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نوازنے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی اہلیہ ندا ہاسر کا مارننگ شو کرنا پسند نہیں تھا۔
یاسر نواز نے حال ہی میں اشنا شاہ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
یاسر نواز کا کہنا تھا کہ وہ ندا کے مارننگ شو کرنے کے خلاف تھے کیونکہ انہوں نے گھر کو سائیڈ پر کر کے شو کی طرف زیادہ توجہ دینی شروع کر دی تھی اور اکثر اوقات گھر دیر سے آتی تھیں۔ اور واپس آ کر بھی کبھی اگلے شو کی پلاننگ ہو رہی ہوتی تھی اور کبھی اس کی تیاری کیونکہ اس دور میں مارننگ شو میں مقابلہ کافی سخت تھا۔ پھر انہوں نے ندا سے بات کی کہ بچوں اور ان کے گھر کو آپ کی زیادہ ضرورت ہے نہ کہ شو کو۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں ندا کو سمجھ آ گئی تھی کہ وہ شو کو زیادہ وقت دے رہی ہیں اور پھر انہوں نے وقت پر گھر آنا شروع کر دیا۔ یاسر نواز نے مزید بتایا کہ جس وقت ان کے اور اہلیہ کے درمیان اختلافات چل رہے تھے اس وقت اگر کوئی ندا کے مارننگ شو کے مخالف کوئی بات آتی تو وہ ندا کو اسکرین شاٹ بھیج دیتے تھے کہ لوگ شو کے بارے میں ایسی باتیں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ندا یاسر اور یاسر نواز ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ کامیابی کے ساتھ اپنا اپنا کام کر رہے ہیں اور دونوں اپنے اپنے شعبوں میں مضبوطی سے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ یاسر نواز ایک مشہور ہدایت کار اور کامیاب اداکار ہیں جبکہ ندا یاسر کئی برس سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *