’آپ باضابطہ طور پر دوبارہ زندہ ہو گئی ہیں‘، خاتون کے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست میری لینڈ میں غلطی سے مردہ قرار دی گئی خاتون کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
میری لینڈ کے علاقے گیتھرسبرگ کی رہائشی خاتون نکول پاؤلینو نے اپنے ڈرائیور کے لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست دی، جس پر اسے معلوم ہوا کہ وہ وفات پاچکی ہے۔
خاتون ’خوفزدہ اور حیران‘ رہ گئی کیونکہ ایک دستاویز دکھائی گئی جس کے متن کے مطابق وہ میری لینڈ موٹر وہیکل ایڈمنسٹریشن کے نظام میں باضابطہ طور پر مرچکی تھی۔
خاتون نے کہ کہا ’یہ معلوم ہونے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ میں مر چکی ہوں، میں تھوڑا ڈر گئی، میں جھوٹ نہیں بولوں گی، میں حیران ہوں کیوں کہ میں زندہ ہوں اور یہاں ہوں، لیکن مردہ بھی قرار دی گئی ہوں۔‘
بعد ازاں میری لینڈ موٹر وہیکل ایڈمنسٹریشن کے عہدیداروں نے پاؤلینو کو مطلع کیا کہ وہ اپنے لائسنس کی تجدید نہیں کرسکتی ہیں، اس سے پہلے کہ اسے یو ایس انٹرنل ریونیو سروس کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں اسے ’متوفی ٹیکس دہندہ‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
اس ایک غلطی کی وجہ سے خاتون کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، اس کے تین بچوں کا ہیلتھ انشورنس منسوخ کر دیا گیا، جس سے میڈیکل بلوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا اور وہ اپنے دمہ کے لیے درکار انہیلر حاصل کرنے سے قاصر رہیں۔
“خاتون نے مزید کہا ’اس سے واقعی میری زندگی کے معمولات میں خلل آیا ہے۔
میری لینڈ موٹر وہیکل ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ ایک غلط فہمی تھی، کسی اور کی وفات ہوئی، جس کے اندراج کے دوران سوشل سیکیورٹی نمبر میں ایک ہندسہ غلط ہو گیا اور پالینو کا نمبر درج کرلیا گیا۔
سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے این بی سی 4 واشنگٹن کو بتایا کہ اب خاتون کا ریکارڈ درست کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاؤلینو نے بھی این بی سی 4 کو بتایا کہ انہیں سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ غلطی کو درست کر دیا گیا ہے اور وہ باضابطہ طور پر دوبارہ زندہ ہو گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *