وہ گھر بہت کامیاب ہوتے ہیں جہاں فیصلہ مردوں کے ہاتھوں میں ہوتا ہے: صبا فیصل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے مردوں کے فیصلوں کو کامیاب گھر کی ضمانت قرار دے دیا۔
اداکارہ صبا فیصل نے اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی اور شوبز سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکارہ نے میاں بیوی کے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میری امی نے مجھے بہت اچھی بات کہی تھی، میری امی نے کہا کہ اپنے شوہر سے ایک قدم پیچھے رکھنا تاکہ جب تم مدد کیلئے اپنا سر اٹھا کر دیکھو گی تو تمہیں اپنے شوہر کا چہرا نظر آئے، نہ کہ کھلا آسمان ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایک حد تک تو میاں بیوی برابر ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے شوہر کو ایک مقام دیا ہے، وہ گھر بہت کامیاب رہتے ہیں جہاں آخری فیصلہ مردوں کا ہوتا ہے، عورت کبھی بھی مستقل مزاجی سے فیصلہ نہیں کرتی اور عورت جذباتی ہوتی ہے۔
صبا فیصل نے مزید کہا بیویوں کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں کو وہ مقام، درجہ اور عزت دیں جس کے وہ مستحق ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *