پرانے موبائل فونز والوں کیلئے واٹس ایپ کب سے بند کر دی جائے گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) سماجی رابطوں کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن ’’واٹس ایپ‘‘ نے یکم نومبر سے پرانے سمارٹ فونز کیلئے اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اس طرح آئندہ ہفتے سے ہزاروں اسمارٹ فونز واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 43؍ مختلف اسمارٹ فونز (اینڈروئیڈ اور آئی فونز) کیلئے اپنی سروس بند کر دے گا۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ سروس بدستور استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ صارفین اینڈروئیڈ ورژن 4.1؍ اور آئی فون کے آئی او ایس ورژن 10؍ یا اس سے زیادہ والے فونز استعمال کریں۔