رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد گزشتہ ماہ کتنے کے اخراجات کئے ، تفصیل سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ستمبر کے ماہ میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات کی رپورٹ جاری کر دی . نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے ستمبر میں ایک لاکھ 50 ہزار 424 روپے کے اخراجات کیے .

رمیز راجہ نے وہیکل الاوئنس کی مد میں 54 ہزار 247 روپے خرج کیے، سیکیورٹی گارڈ اور سروینٹس کی مد میں 21 ہزار 600 روپے خرج کیے . رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے ڈیلی الاوئنس اور اکاموڈیشن کی مد میں 67 ہزار 945 روپے خرج کیے، رمیز راجہ نے 6 ہزار 632 روپے بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں خرج کیے . پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز کے اخراجات کی بھی رپورٹ جاری کردی، بورڈ آف گورنرز نے 22-2021 میں 3 لاکھ 79 ہزار 170 روپے کے اخراجات کیے . . .

متعلقہ خبریں