فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والے بھارتی اداکار چل بسے
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار وجایا رنگا راجو 70 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وجایا رنگا راجو چنئی شہر کے پرائیویٹ اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی، وہ فلموں میں ولن کا کردار نبھانے کی وجہ سے زیادہ مشہور تھے۔
گزشتہ ہفتے اداکار حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے چنئی منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے سوگواروں میں 2 بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وجایا رنگا راجو نے کئی تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم فلموں میں کام کیا ہے۔