کثیر الملکی فضائی مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا

پاکستان کے دستے میں جے ایف 17 طیارے، پائلٹ اور زمین عملہ شامل ہیں، آئی ایس پی آر


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)کثیر الملکی فضائی مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان کے دستےمیں جے ایف 17 طیارے، پائلٹ اور زمین عملہ شامل ہیں،،پاکستانی دستہ کثیرالملکی فضائی مشق سپئر آف وکٹری 2025 میں حصہ لے گا،جے ایف 17 بلاک تھری طیاروں نےطویل اڑان کی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا،جنگی جہاز پاکستان سے روانہ ہوکر کہیں رکے بغیر سعودی ایئربیس پر اترے،جنگی جہازوں پر فضا میں ہی ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فضائیہ کے پائلٹ جدید ترین جنگی طیاروں سےمقابلے کی تربیت حاصل کریں گے،مشقوں میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان،قطرکے جنگی جہاز شریک ہیں، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا کے لڑاکا طیارے بھی مشق میں حصہ لیں گے۔
آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ رائل سعودی ایئرفورس کے زیر اہتمام یہ چوتھی کثیر الملکی فضائی مشق ہے،مشق سے مشترکہ چیلنجوں میں نمٹنے کے لیےتعاون بڑھانے کاموقع ملے گا،مشق میں پاک فضائیہ کی شرکت علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کا عزم ظاہر کرتی ہے،مشق میں شمولیت چیلنجنگ ماحول میں پاک فضائیہ کی صلاحیتیں بھی اجاگر کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *