خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو خضدار کے علا قے ورکرز اسکول کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبد الکبیر نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *