صبور اور منال کتنا وزن کم کرنا چاہتی ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارائیں چاہے ہالی وڈ کی ہو یا بالی وڈ کی یا پھر ان کا تعلق پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے ہو ہر کوئی اپنے آپ کو فٹ اور اسمارٹ رکھنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ادکارائیں اپنے وزن اور بیوٹی کا بہت خیال رکھتی ہیں اسی لئے کوئی مکمل ڈائٹ پلان کے ساتھ اپنے وزن کو کم کرنے کے لئے کوشاں رہتی ہیں۔
اس حوالے سے کچھ اداکارئیں سوشل میڈیا پر اپنے وزن پر بات کرتی ہوئی نظر آئیں تو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو خوبرو اداکارائیں صبور علی اور منال خان کو سوشل میڈیا پر اپنے وزن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اس پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ مجھے اپنا 5 کلو وزن کم کرنا ہے۔
View this post on Instagram
جس پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ صبور علی کہتی ہیں کہ مجھے بھی 6 کلو وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔