بھارتی اداکار آریان فلم انڈسٹری اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر پھٹ پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو زیادہ مواقع ملتے ہیں، جبکہ باہر سے آنے والوں کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اداکار نے کہا میرے مواقع کئی بار ایسے گئے ہیں جہاں مجھے لگا کہ یہ موقع مجھے ملنا چاہیے تھا، لیکن کسی اسٹار کڈ کو دے دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حقیقت کو قبول کر چکے ہیں اور اس کا الزام اسٹار کڈز کو نہیں دیتے۔یہ ان کا قصور نہیں ہے، اگر میں بھی کسی فلمی خاندان میں پیدا ہوا ہوتا، تو یہی صورتحال ہوتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *