نصرت ہدایت اللہ نے علی رحمن سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
کراچی (قدرت روزنامہ) ماڈل نصرت ہدایت اللہ نے اداکار علی رحمن خان سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اور اداکار کی جب بھی شادی ہوئی تو لوگوں کو معلوم ہوجائے گا۔
نصرت ہدایت اللہ اور علی رحمن کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں اور خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔تاہم دونوں نے پہلے کبھی واضح طور پر اس حوالے سے گفتگو نہیں کی۔اب نصرت ہدایت اللہ نے اداکار سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے درمیان کچھ بھی چل رہا ہے تو جب بھی ان کی شادی ہوگی تو مداحوں کو معلوم ہو جائے گا۔ماڈل کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان جو کچھ بھی ہو رہا ہے، وہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس خفیہ تعلق کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں، ان کے پاس ایسی کوئی بریکنگ نیوز موجود نہیں۔نصرت ہدایت اللہ کا مزید کہنا تھا کہ تاہم رواں برس بہت کچھ ہونے والا ہے، اس لیے ہر کوئی اس پر نظر رکھے۔