شادی سے قبل ہونے والے شوہر سے کہاں ملاقات ہوئی؟ اداکارہ مدیحہ امام کا دلچسپ انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ و ماڈل مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر، بھارتی فلم ساز موجی بسر کے ساتھ پہلی ملاقات والدہ کی اجازت سے دبئی میں کی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ مدیحہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔اداکارہ نے اپنے شوہر سے پہلی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجی سے دبئی میں ملنے کے لیے میں نے اپنی والدہ سے پہلے اجازت لی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں دبئی میں اپنی بہن کے پاس رہوں گی مگر اپنے دوست موجی سے بھی ملوں گی، میں موجی کو شادی سے قبل جاننا چاہتی ہوں۔مدیحہ امام نے بتایا کہ میں نے موجی بسر کے ساتھ پہلی بار پورا دبئی دیکھا، مختلف جگہوں پر گئی۔واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ امام نے گزشتہ سال مئی میں بھارتی فلم ساز موجی بسر کے ساتھ شادی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *