استعفیٰ دینے کے بعد کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے، جام کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ میرا استعفیٰ دینے کے بعد کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ ہم سب بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گے، میرا استعفیٰ دینے کے بعد کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے۔


سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے قدوس بزنجو اور جان جمالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔