قرضوں، انتظامی اور دفتری اخراجات بجلی صارفین سے وصول کرنے کا فیصلہ
بجلی صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی اجازت طلب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مالی ضروریات پوری کرنے کےلیے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی اجازت طلب کرلی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مالی ضروریات پوری کرنے کی درخواست جمع کردی۔ صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی اجازت طلب کرلی گئی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 29جنوری کو سماعت کرے گی۔
نیپرا کو درخواست 25-2024 کی مالی ضروریات کے لیے جمع کرائی گئی، درخواست میں ملازمین کے قرضوں، نئی بھرتیوں اور قانونی اخراجات شامل ہیں۔ درخواست میں انتظامی اور دفتری آپریشن اخراجات بھی شامل کئے گئے ہیں۔