چیمپیئنز ٹرافی کے لیے شرٹس پر پاکستان کا نام لکھوانے کا معاملہ، بھارت نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیے
لاہور (قدرت روزنامہ)بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے اعلان کیا کہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران آئی سی سی کے ضوابط کی تعمیل کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام ’پاکستان‘ دکھایا جائے گا۔
آئی سی سی کے قوانین تمام ٹیموں کو لازمی قرار دیتے ہیں کہ وہ اپنی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھیں، قطع نظر اس کے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کہیں بھی ہو۔ یہ مشق بھارت، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی میزبانی کے حالیہ ٹورنامنٹس میں دیکھنے میں آئی ہے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہر یونیفارم سے متعلق آئی سی سی اصول پر عمل کرے گا، جس کا مطلب ہے کہ ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ لکھا ہوگا۔
آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو میزبان ملک کے نام کی حامل جرسی پہننی ہوتی ہے، قطع نظر اس کے کہ ٹورنامنٹ کہیں بھی کھیلا جائے۔
انڈیا میڈیا نے اس حوالے سے مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ UAE میں منعقدہ 2021 T20 ورلڈ کپ کے دوران، پاکستان کی جرسیوں پر میزبان ملک کے طور پر انڈیا کا نام نمایاں تھا۔ اسی طرح پاکستان کے کھلاڑیوں نے 2016 کے T20 ورلڈ کپ اور 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان کے نام والی جرسی پہنی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں اگلے ماہ ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں انڈیا نے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا تھا ، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پہننے والی جرسیوں پر میزبان ملک پاکستان کا نام لکھنے سے انکار کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا سیاست کو کرکٹ میں لارہا ہے جو کھیلوں کے لیے ٹھیک نہیں۔ پہلے انہوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا، پھر اپنے کپتان کو پاکستان بھیجنے پر راضی نہیں ہوئے اور اب رپورٹس آئی ہیں کہ وہ میزبان ملک کا نام اپنی جرسیوں پر لکھنے کو بھی تیار نہیں۔
اس سے قبل انڈیا نے ایونٹ سے قبل میں پاکستان میں ہونے والے میچز کھیلنے سے انکار کرکے ہائبرڈ ماڈل پر اصرار کیا تھا جس کی وجہ سے ایونٹ کے شیڈول کے اعلان میں تاخیر ہوتی رہی اور انڈیا کے میچز دبئی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس کے بعد بھارت نے پاکستان میں ہونے والی ’کیپٹنز میٹنگ‘ میں ٹیم کے کپتان روہت شرما کو بھیجنے سے بھی انکار کردیا تھا۔