پی آئی اے کا کیبن کریو اسمگلنگ میں ناکام، مال برآمد اور گرفتاریاں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کیبن کریو کی مبینہ طور پر دبئی سے پاکستان بیش قیمت موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
کسٹمز کے عملے نے فضائی عملے کے 5 ارکین سے 78 بیش قیمت آئی فون برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسمگلنگ میں مبینہ طور پر سینیئر پرسر اور فلائٹ اسٹیورڈز کے علاوہ ایئرہوسٹس شامل تھیں۔
کسٹمز حکام نے پیشگی اطلاع پر پہلے 2 ایئرہوسٹسز سے 24 آئی فونز برآمد کیے جس کے بعد ان کی نشاندہی پر باقی 3 مردوں کو ہوٹل سے واپس بلوا کر 54 آئی فونز برآمد کیے گئے۔
اسمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *